ہانگ کانگ میں 20 فٹ لمبا جوتا تیار
ہانگ کانگ (نوائے وقت نیوز) نت نئے ڈیزائن اور سٹائل کے جوتے تو دنیا بھر میں بہت تیار کئے جاتے ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ایک یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے 20 فٹ لمبا دنیا کا سب سے بڑا جوتا بنا کر کارنامہ سر انجام دے دیا۔ کئی دنوں کی محنت کے بعد تیار کئے گئے اس جوتے کی لمبائی 20 فٹ، چوڑائی 8 فٹ اور اونچائی 11 فٹ ہے۔ سرمئی، سفید اور سیاہ رنگ میں تیار کئے گئے جوتے کو خصوصی پینٹنگ کر کے منفرد بھی بنایا گیا ہے۔