نئے مالی سال میں شاہدرہ میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں گے: عمران نذیر

فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر دولت خان روڈ پر شاہدرہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب شہری اور دیہات کی سطح پر صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا رہی ہے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے اربن ایریا میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے سکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ نئے مالی بجٹ میں شاہدرہ میں ترقیاتی کاموں پر تیزی سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔