میرپور ماتھیلو: پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو گائوں بدر کردیا، 6 لاکھ روپے جرمانہ، بہن کو ونی کرنے کا حکم

 میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو گائوں بدر کردیا گیا جبکہ جرگے میں ان کی بہن کو ونی کرنے کا حکم، 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ گائوں اٹل مرادانی میں نوجوان نیاز مہر اپنی برادری کی ناہید مہر سے کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔