موسیٰ گیلانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کی وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

موسیٰ گیلانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے  کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کی وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے موسیٰ گیلانی کی طرف سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست میں وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر ایک ہفتے میں فیصلہ کریں۔ اے این ایف نے اپنے جواب میں کہا کہ موسیٰ گیلانی ایفی ڈرین کیس میں ملزم ہے اگر نام ای سی ایل سے نکالا تو وہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔