قصور، فیصل آباد اور ساہیوال میں 2 لڑکیوں سمیت 4 خواتین سے زیادتی

قصور+ فیصل آباد + ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) قصور، فیصل آباد اور ساہیوال میں 2 لڑکیوں سمیت 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور میں گہلن چک 9 میں ملزمان نے گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ محمد شاہد کی بیوی فرزانہ نے پولیس تھانہ پتوکی صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے میں گھر میں اکیلی تھی ملزم عبدالرحمن دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرڈالی جبکہ ملزم عبدالرحمن کے دو ساتھی گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فیصل آباد اور ساہیوال میں خاتون اور 2 لڑکیوں سے زیادتی، فیصل آباد میں منصور آباد کے علاقہ محلہ داتا پارک گلی نمبر11 کی زرینہ بی بی کی جواں سالہ بھاوج (ف) گھریلو سودا سلف لینے بازار جا رہی تھی ملزمان عرفان وغیرہ چار افراد، غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ آباد کے علی رضا کی جواں سالہ ہمشیرہ (س) کو ملزمان لیاقت وغیرہ تین افراد نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساہیوال میں موضع بھونی میں ایک اوباش ملزم ندیم نے چودہ سالہ یتیم لڑکی (ع) کواپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور لڑکی حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔