خیبر ایجنسی میں ایف سی چھائونی پر راکٹ حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر ایجنسی کی ایف سی چھائونی پر نامعلوم سمت سے چار مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مارٹر گولے گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی بھی کی۔