بچیکی میں نوجوان مرغی کا 6کلو کچا گوشت کھا کر 24 بوتلیں پی گیا

بچیکی (نامہ نگار ) بڑا گھرکا نوجوان امجد علی مرغی کا 6 کلو کچا گوشت کھا گیا، لوگ حیران و پریشان رہ گئے۔ امجد علی نے کہا حکومت سرپرستی کرے تو عالمی ریکارڈ قائم کر سکتا ہوں۔ بڑا گھر کے قریبی گائوں ہلہ کچھیاں کے رہائشی کے امجد علی نے شرط لگانے کے بعد 6 کلو مرغی کا کچا گوشت کھایا اور  24بوتلیں پی گیا۔ اس نے اور لوگوں کو بھی شرط لگانے کی دعوت دی جسے لوگوں  نے مسترد کر دیا۔ امجد علی کا 3 سالہ بیٹا بھی اپنے باپ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ایک کلو مرغی کا کچا گوشت کھا گیا۔