برطانیہ میں پورا گائوں فروخت کیلئے پیش، مقامی افراد کی تشویش

لندن (بی بی سی اردو) برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے ڈیون شائر میں ایک ساحلی گائوں کے مالک نے پورے گائوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ پائونڈ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 750 ایکڑ پر مشتمل بینتھم نامی گائوں میں 40 مکانات، ایک شراب خانہ، دکان اور ایک چھوٹی بندرگاہ بھی شامل ہے۔