یونان کے قرض کے بحران پر سمجھوتے کی امید

ایتھنز (بی بی سی) یورو زون کے معاشی طور پر سب سے طاقتور ملک جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یونان کی نئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پیش رفت سے تو تعبیر کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ یونان کو جون کے اختتام سے پہلے تک عالمی مالیاتی فنڈ کو 1.6 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرنی ہے اگر ناکام رہتا ہے تو یورپی اتحاد سے بھی باہر ہو سکتا ہے۔