کیڑے مار ادویات لنڈین، ڈی ڈی ٹی، ٹو فور ڈی کینسر کا سبب بن سکتی ہیں: ڈبلیو ایچ او

نیویارک (بی بی سی) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن نے کہا ہے کہ لنڈین نامی کیڑے مار دوا کینسر کا موجب بنتی ہے۔ ڈی ڈی ٹی اور ٹو فور ڈی نامی کیڑے مار ادویات بھی شاید کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کے ماہرین کے پینل نے کہا ہے کہ لنڈین نامی کیڑے مار دوا انسانوں میں لیمفوفا کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔