قبائلی عمائدین اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کو قدم نہ جمانے دیں : جنرل ناصر جنجوعہ کا افطار ڈنر سے خطاب

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افطار ڈنر دیا جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ارکان اسمبلی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن میں قبائلی رہنما اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ قبائلی عمائدین اپنے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کو قدم جمانے نہ دیں۔