شانگلہ: ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ندرت شاہین کی بی بی سی سے گفتگو

شانگلہ: ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ندرت شاہین کی بی بی سی سے گفتگو

لندن (بی بی سی) 15 سالہ ندرت شاہین کا تعلق خیبر پی کے کے ضلع شانگلہ سے ہے جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں اپنے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ندرت شاہین نے بی بی سی کو بتایا کہ سرکاری سکولوں کی نسبت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعیلمی معیار بہتر ہوتا ہے لیکن اگر آگے بڑھنے کی سچی لگن ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلی جماعتوں میں بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گی۔ ان کے مطابق وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر اس پسماندہ ضلع کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ندرت شاہین کے والد روزی خان ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’میں نے بیٹی کو بہتر سے بہتر تعلیم دلوانے کیلئے اپنی زمین تک بیچ دی اور بینک سے قرضہ بھی لیا ہے۔