سویڈن میں زیرآب غار کی پیمائش کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا کئی غوطہ خور اور مہم جو ناکام

سویڈن (آئی این پی) سویڈن میں پانی کے نیچے واقع ایک غار کی لمبائی ماپنے کے لیے کئی غوطہ خور قسمت آزما چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی مہم جو اس غار کو فتح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ قصبے سٹورا بلیسجون میں واقع یہ غار کسی عجوبے سے کم نہیں۔ مہم جوؤں کو غار میں داخل ہونے کے لیے شدید برف باری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔