دوہری شہریت رکھنے والے آسٹریلوی جہادیوں کی قومیت ختم کردی جائے گی، مسودہ آج پارلیمنٹ میں پیش کرینگے: ٹونی ایبٹ

کینبرا (بی بی سی ) آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ حکومت آج ایسا قانونی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کریگی جس کے تحت دوہری شہریت رکھنے والے آسٹریلوی جہادیوں کی شہریت ختم کی جا سکے گی۔آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس قانون کا مقصد عدالتوں کے اختیار پر قدغن لگانا ہے اور نہ کسی شہری کو بے ریاست بنانا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ آسٹریلین سٹیزن شپ ایکٹ 2007 میں ترمیمی بل بدھ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔