خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان

پشاور (آن لائن) الیکشن کمیشن نے خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان کردیا۔ 1480 ضلعی کونسلر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 1567 تحصیل کونسلرز اور 35 ہزار 546 ولیج کونسلرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن 30 مئی کو ہوئے تھے۔