خیبر پی کے اسمبلی نے سول موبائل کورٹ سمیت دو بلوں کی منظوری دیدی

خیبر پی کے اسمبلی نے سول موبائل کورٹ سمیت دو بلوں کی منظوری دیدی

پشاور (آئی این پی+ نوائے قت نیوز) خیبر پی کے اسمبلی کے اجلاس میں سول موبائل کورٹ بل کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تجویز پر ایوان میں (آج) بدھ سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ تک اے سی نہیں چلائے جائینگے۔ منگل کو خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں سول موبائل کورٹ بل کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تجویز دی کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہونے تک ایوان میں اے سی نہ چلایا جائے مناسب نہیں کہ لوگ گرمی سے مر رہے ہیں اور ہم یہاں اے سی میں بیٹھے رہیں جس پر سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی کو (آج) بدھ سے اجلاس کے دوران اے سی نہ چلانے کی ہدایت کردی۔ اسمبلی نے تنظیم للسائل و المحروم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی۔ قومی وطن پارٹی کی خواتین ارکان انیسہ زیب اور معراج ہمایوں نے بل جلدی پیش کرنے اور زیر بحث نہ لانے پر اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔