خضدار، سوات اور دیر میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (نوائے وقت رپورٹ) خضدار، سوات، لوئردیر، اپردیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈکی گئی زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 110 کلومیٹر تھی، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔