خشک میوے نہ ملنے پر مسافر کی برہمی: پرواز کا رخ موڑنا پڑا

بیلفاسٹ (بی بی سی) ایک عدالت نے ایک مسافر بردار طیارے کے بارے میں سماعت کی ہے جسے شمالی آئر لینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں اتار لیا گیا تھا حالانکہ وہ طیارہ روم سے شکاگو کے لیے محوِ پرواز تھا۔ اس تبدیلی کا سبب مبینہ طور پر ایک شخص ہے جو خشک میوے اور کریکرز یعنی کرکرے بسکٹ نہ ملنے پر برہم ہو گیا تھا۔