جوہر ٹائون: باسی کھانا کھانے سے 12 مزدوروں کی حالت غیر

جوہر ٹائون: باسی کھانا کھانے سے 12 مزدوروں کی حالت غیر

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹائون کے علاقہ میں 12 مزدوروں کی دوپہر کو باسی کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی۔ تمام متاثرہ مزدوروں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مزدوروں نے گزشتہ روز قریبی ہوٹل سے کھانا منگوایا۔ ہوٹل مالکان نے انہیں باسی اور مضر صحت کھانا بھجوا دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے مزدوروں کو ہسپتال داخل کرا دیا۔