انڈونیشیا میں سزائے موت پانیوالے فرانسیسی کو ہر صورت بچائیں گے:فرانس

ابوجا (آئی این پی) فرانس کے صدر اولاند نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے جرم میں سزائے موت پانے والے فرانسیسی شہری کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انڈونیشیا کی عدالت نے فرانسیسی شہری سرگی ایتلاؤ کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کر دی ہے جبکہ انڈونیشین صدر نے بھی فرانسیسی شہری کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سرگی کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔