انسانی سمگلنگ: 100 برطانوی شہریوں کو فرانس میں سزا

لندن (بی بی سی) تقریباً 100 برطانوی شہریوں کو گزشتہ برس فرانس میں تارکین وطن کو کیلے کے راستے برطانیہ سمگل کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر نے تارکین وطن کو اپنی گاڑیوں میں چھپایا تھا۔ سمگلنگ گینگ ٹرک ڈرائیوروں کی بجائے بڑی تعداد میں گاڑی اور وین ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔