اسرائیل کا ایمبولینس پر پتھرائو، زخمی شامی شہری کو تشدد سے ہلاک کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان

مجدال (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یاکوٹ نے ان افراد کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اسرائیلی ایمبولینس روک کر زخمی شامی شہری کو باہر نکال کر مارا پیٹا اور بعد میں زخمی چل بسا تھا۔ بتایا جاتا ہے دروز کمیونٹی کے افراد واقعہ میں ملوث ہیں۔