اب آنکھوں کی جنبش سے کمپیوٹر چلے گا

استنبول(نیٹ نیوز) اب کمپیوٹر استعمال کرتے وقت کی بورڈ اورمائوس کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ محققین نے آنکھوں سے کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی ۔ آنکھوں کے اندر موجود لینس کے اشاروں سے تمام امور سرانجام دئیے جاسکیں گے۔ آنکھ کی ایک سیکنڈ کی حرکت مائوس کو ایک بار کلک کرنے اور دو سیکنڈ کے لیے مختص کرنے سے دوبار کلک کرنے کا امور سرانجام دیا جاتا ہے۔