گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا چھاپہ کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی

گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا چھاپہ کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی ٹیم نے گھریلو میٹر پر چلنے والی فیکٹری میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی، مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلہ امباوالا میں چھاپہ مار کر گھریلو میٹر پر چلنے والی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑ لی، فیکٹری مالکان گھریلو کنکشن پر 24 کلوواٹ 20 کلوواٹ اور 15 کلوواٹ کے جنریٹرز پر فیکٹری چلا رہے تھے۔ واضح رہے کہ اہل علا قہ متعدد بار گیس چوری کی وجہ سے لُو پریشر کے باعث متعدد بار احتجاج بھی کر چکے ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیکٹری میں ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس چوری کی جا رہی تھی۔