چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی زیرصدارت تعزیتی ریفرنس، ججز اور وکیل کیلئے فاتحہ خوانی

 چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی زیرصدارت تعزیتی ریفرنس، ججز اور وکیل کیلئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ (اے این این) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت چیئرمین انوائرمنیٹل پروٹیکشن ٹریبونل بلوچستان سخی سلطان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شگفتہ بیگم اور ایڈووکیٹ ظہیر احمد مری کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر جج صاحبان، ڈپٹی اٹارنی جنرل شیرشاہ کاسی، صدر ہائی کورٹ بار ظہور احمد شاہوانی اور صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال احمد کاسی کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مرحومین کی خدمات کو سراہتے کہا مرحومین نے خلوص دل سے اپنے پیشے کی ذمہ داریوں کو مخلصانہ طور پر نبھایا انکی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ آخر میں مرحومین کے روح کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ کی گئی۔