حکومت کیلئے رواں ہفتہ انتہائی اہم‘ نگران سیٹ اپ آ سکتا ہے: مصطفی کھر

حکومت کیلئے رواں ہفتہ انتہائی اہم‘ نگران سیٹ اپ آ سکتا ہے: مصطفی کھر

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے رواںہفتہ انتہائی اہم ہے جبکہ ملک کی سیاسی صورت حال انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری کی آمد کو سیاسی طریقے سے ہینڈل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے حکومت کو ہر سطح پر رسوائی و شرمندگی اٹھانا پڑی۔ انہوں نے کہا ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے اور حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا موجودہ حکومت کے لئے رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے اور نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے جس میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے علاوہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور طاہر القادری بھی شیئر ہولڈر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کا کارکن آج بھی اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرتا ہے لیکن لیڈر شپ اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے اور اگر پیپلز پارٹی کو صیح معنوں میں بھٹو کی پارٹی بنانا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے مد مقابل آنا ہو گا۔