حافظ آباد: بارات میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، دولہا، والد، بھائی اور فائرنگ کرنیوالے کا والد گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں ٹھٹھہ جاہدہ میں بارات میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے دولہا کے والد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ محمد جمشید کی بارات کی روانگی کے وقت دولہا کے قریبی رشتہ دار کفل زمان نے خوشی میں فائرنگ کی جس سے چھت پر کھڑا 7 سالہ بچہ احمد جاں بحق ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دولہا جمشید اور اس کے والد عباس، بھائی جاوید اور کفل زمان کے والد کو گرفتار کر لیا۔