بل کی عدم ادائیگی پر مقبرہ جہانگیر کی بجلی کٹ گئی، زائد بل تھا: محکمہ آثار قدیمہ کئی ماہ سے ادا نہیں کیا گیا: واپڈا حکام

فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ آثار قدیمہ نے مغل بادشاہ جہانگیر کے مقبرے کا بجلی کا بل ادا نہ کیا جس کی وجہ سے مقبرے کی بجلی کٹ گئی۔ ٹیوب ویل بند ہونے سے مقبرے کے باغات سوکھ چکے ہیں جبکہ آنے والے سیاحوں کے لئے ٹھنڈے پانی کے کولر بھی بند پڑے ہوئے ہیں۔ واپڈا کے مطابق مقبرے کا بل لاکھوں ادا نہ کیا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق واپڈا والوں نے زائد بل بھیجا تھا جس کی وجہ سے ادائیگی نہ ہوسکی۔ تاہم نیا آنے والا بل ادا کردیا ہے۔ امید ہے جلد بجلی بحال ہوجائے گی۔ ادھر واپڈا  کے مطابق مقبرے کا بل کئی ماہ سے ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی ہے، زائد بل نہیں بھیجا گیا۔