کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 6افراد ہلاک ¾ ایک لاکھ سے زائد بے گھر

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں ¾ ٹریفک اور مواصلات کا نظام در ہم برہم ہوگیا ¾میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا میں سیلاب آ گیا۔ ہے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کلگرے اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ سیلابی پانی میں ڈوب کر 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔



امریکہ/ ائر شو