کاہنہ میں تجاوزات جوں کی توں، انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ناجائز تجاوزات جو ں کی توں،عوامی احتجاج کے باوجود قبضہ مافیا ٹس سے مس نہ ہوئی، مقامی انتظامیہ نے با اثر قبضہ مافیا کے سامنے ہتھیار پھینک دیے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ فیروز پور روڈ، سروس روڈ ، کاہنہ بازار، کاچھا روڈ پر عرصہ درا ز سے قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے جو کہ ریڑھی بانوں سے روزانہ ہزاروں روپے رشوت وصول کرتے ہیںجن کو سیاسی و بااثر شخصیتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔