پاکپتن: پولیس کا محنت کش کے گھر میں خواتین پر تشدد، ورثاءکا احتجاج

پاکپتن (نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر پاکپتن کا محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد، ورثاءاور اہل علاقہ نے نگینہ چوک میں چارپائی پر لیٹی زخمی خاتون سمیت پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔ گاﺅں 19ایس پی میں پولیس نے محنت کش ویلڈر علی شیر قریشی کے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ علی شیر کی بیو ی پولیس کی منت سماجت کرتی رہی کہ اس کی بیٹی کا آپریشن ہوا ہے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی۔


پولیس تشدد