میرپورخاص: گھر کی چھت گرنے سے3 کمسن بچے جاں بحق

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص کے قریب گاﺅں شہزاد شر میں گھر کی چھت گرجانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ سندھڑی کے گاﺅں شہزاد شر میں ایک گھر کی چھت گرجانے کے نتیجے میں تین بچے9 سالہ امبرین 5 سالہ راشدہ اور4 سالہ خالدہ ہلاک ہوگئی۔ جبکہ تینوں بچیوں کی نعشوں کو گاﺅں کے مکینوں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ملبے سے نکالا۔ اس موقع پر گاﺅں کے لوگ جمع ہوگئے اور سوگ کی فضا چھاگئی۔