مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 153 کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کے عوام نے مسلم لیگ ن کو پٹواری و تھانہ کلچرکی تبدیلی،کرپشن اور بجلی بحران کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور ان کی طرف سے دیے گئے تاریخی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی اور خوش حالی کے راہ پر گامزن کرے گی، مسلم لیگ (ن) اقتدار کی طاقت، کمزوروں کو انصاف، بیواﺅں اور یتیموں کو حق دلانے اور انصاف کا بول بالا اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔