لاڑکانہ میں دشمنی پر 2بھائی قتل، ملتان: بیوی، ساس اور سالے کو چھریاں مارکر زخمی کر دیا

ملتان/ لاڑکانہ (آن لائن+نوائے وقت نیوز) ملتان میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ لاڑکانہ میں دیرینہ دشمنی پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ ملتان کے علاقے جلیل آباد میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے بیوی، ساس اور سالے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ تینوں افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ادھر لاڑکانہ میں 2بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ قمبر شہر کے قریب ابڑو ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔ جہاں پر پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2بھائیوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
قتل