فیروز والا: ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی فروخت

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو، رانا ٹاو¿ن، کوت عبدالمالک اور خان پور نہر کے علاوہ کھوڑی کے سڑک کنارے ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت کا کام عروج پر ہے۔ صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں، باسی کھانا کھانے سے متعدد شہری مختلف امراض میں مبتلا ہیں، برتن صاف کرنے والے ایک ہی بالٹی میں سارا دن برتن صاف کرتے رہتے ہیں جس سے پانی اس حد تک گندا ہو جاتا ہے کہ اس میں سے بدبو آتی ہے۔ ہوٹلوں کے مالکان اس گندگی کے مسئلے پر توجہ نہیں دیتے۔ محکمہ صحت شیخوپورہ، فیروزوالا کے افسران کا عملہ روز کھانا مفت حاصل کرنے کی خاطر ان ہوٹلوں کے مالکان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرتے۔