ضلع شیخوپورہ میں کتے مار ادویات نایاب ہوگئیں

فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فروز والا اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں کتے مار ادویات نایاب ہوگئیں۔ محکمہ صحت شیخوپورہ اور ضلعی انتظامیہ نے کئی سالوں سے کتے مارنے والی ادویات نہیں خریدیں۔ ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں اور دیہات میں آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں مگر ان کتوں کو مارنے کیلئے بلدیہ فیروز والا، مریدکے، نارنگ، کوٹ عبدالمالک اور شرقپور بلدیہ کے پاس ادویات نہ ہیں۔