شاعرہ ارومہ بٹ روحی کی برطانیہ روانگی

شاعرہ ارومہ بٹ روحی کی برطانیہ روانگی

لاہور (پ ر) اردو کی معروف شاعرہ ارومہ بٹ روحی کل چند ہفتوں کیلئے برطانیہ روانہ ہورہی ہیں جہاں ان کی بیٹی مقیم ہیں۔ دریں اثناءوہ مانچسٹر اور برمنگھم میں ادبی تقاریب میں بھی شریک ہوں گی جو ان کے اعزاز میں منعقد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں قیام کے دوران وہ اردو کیلئے کام کرنے والی پاکستانیوں کی ادبی تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملیں گی تاکہ بیرون ملک اردو زبان کیلئے کام کرنے والوں کے خیالات سے آگاہی ہوسکے۔