سمر فیسٹیول :سلطان گولڈن 13 کاروں سے جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ نہ بنا سکے

سمر فیسٹیول :سلطان گولڈن 13 کاروں سے جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ نہ بنا سکے

سوات (نوائے وقت نیوز) سمر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی موٹر سائیکلسٹ نے بلندی سے جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ سلطان گولڈن نے اپنی گاڑی میں 12 کاروں کے اوپر سے جمپ لگائی مگر 13 ویں گاڑی کراس نہیں کر پائے۔ سلطان محمد گولڈن عالمی ریکارڈ بنا رہے تھے۔ سلطان محمد گولڈن کو جمپ لگانے کے بعد معمول کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل کیمپ منتقل کر دیا گیا۔