حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کریگا: پیر اشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کرے گا۔ بیرونی سرمایہ دار ایک مرتبہ پھر پاکستان کا رخ کریں گے جس سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہوجائیگی۔ مسلم لیگ ن نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ کالونی میں ناشتہ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی تنظیم فیروز والا کے صدر طارق محمود ڈار، امامیہ کالونی تنظیم کے صدر حاجی شبیر احمد، حاجی صابر علی اور دیگر ارکان موجود تھے۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ اس وقت حکومت کا بڑا ٹارگٹ بجلی کے بحران پر قابو پانا ہے تاکہ ملکی صورتحال بہتر ہو سکے۔