جاپان کی بلند ترین پہاڑی اور مشہور یادگار ماﺅنٹ فیوجی کو اقوام متحدہ نے عالمی ورثے کا درجہ دے دیا

ٹوکیو (این این آئی) جاپان کی بلند ترین پہاڑی اور مشہور یادگار ماﺅنٹ فیوجی کو اقوام متحدہ نے عالمی ورثے کا درجہ دے دیا گیاہے۔ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں اس آتش فشاں پہاڑی کی چوٹی برفباری کی وجہ سے سفید ٹوپی کی مانند لگتی ہے۔ پہاڑی کی تصویر جاپانی فن مصوری کا خاصہ ہے اور اس کو اسی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی حاصل ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے ثقافت یونیسکو کے مطابق پہاڑی کو عالمی سطح پر ثقافتی اہمیت حاصل ہے اور یہ سیاحوں اور شعرا کو متاثر کرتی ہے۔
پہاڑی