اینٹی بائیوٹکس ادویات میں چاندی کا استعمال انہیں مزید موثر بناتا ہے: امریکی ماہرین

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ متعدی امراض کیلئے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹکس ادویات میں چاندی کا استعمال اسے10 کی بجائے ایک ہزار گنا زیادہ موثر بنا دیتا ہے۔ امریکی سوسٹن یونیورسٹی ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق چاندی کو صدیوں سے اینٹی مائیکو بیل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جس کا چٹکی بھر استعمال بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس ادویات میں چاندی کا استعمال انہیں مزید موثر بناتا ہے۔ چاندی گرام منفی بیکٹیریاکے خلاف بھی کام کرتا ہے۔