اڈیالہ: ضمنی الیکشن پی پی 6کی نشست کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، بے شمار امیدوار میدان میں ہیں

اڈےالہ (نامہ نگار) ضمنی الیکشن پی پی 6کی نشست کے لئے مسلم لیگ کے ٹکٹ کا فیصلہ تا حال نہ ہو سکا۔ اس وقت بے شمار امیدوار میدان میں ہیں۔ پوٹھوہار ٹاﺅن کی اس اہم نشست کا سہرا کس کے سر سجے گا کارکنوں کی نظریں چوہدری نثار علی خان پر لگی ہوئی ہیں پی پی 6کی اس نشت پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ این اے 52کی نشست انہوں نے اپنے پاس رکھ لی اور پی پی 6کی نشست چھوڑ دی تھی۔