لکڑی سے حاصل ہونے والی توانائی ماحولیات کے لیے ’تباہی‘
لندن (بی بی سی) ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کم مقدار کی حامل بجلی کی پیداوار کے لیے لکڑی کا استعمال ماحول کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے بجائے بڑھا رہا ہے۔ لکڑی کے جلنے سے کوئلے کی نسبت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔ بائیو ماس کیلئے امداد دینے والوں کو فوری طور پر اسے دیکھنا چاہئے۔