چینی نوجوان کو ایمانداری پر 10ہزار یوآن کا انعام
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے صوبے ہینن کے 17سالہ نوجوان کی ایمانداری نے اسے 10ہزار یوآن کی انعامی رقم دلادی۔چینی نوجوان کی سائیکل کی ٹکرسے سڑک پر کھڑی بی ایم ڈبلیو گاڑی پر نشان پڑگئے،کار کے مالک کو دروازے سے چپکا خط ملا، جس میںلڑکے نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔