امرود کے پتوں سے بنی چائے پینے سے معدے، خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے: ماہرین صحت
اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہے امرود کے پتوں سے بنی چائے پینے سے معدے، خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ امرود میں وٹامن سی اور معدنیات کی مقدار مالٹوں کے برابر ہوتی ہے، وٹامن بی ٹو،کے، آئرن،کاپر، پوٹاشیم پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئے مفید ہیں۔