ڈیرہ غازیخان میں لڑکی ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت، بھاگ کر تھانے پہنچ گئی

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں 13 سالہ لڑکی کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی بھاگ کر تھانہ چوٹی پہنچ گیا۔ والد نے تین مہینے پہلے بیٹی کو فروخت کیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے والد اور خریدار کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔