نگرانی کے پروگرام کا غلط استعمال نہیں کیا گیا: مزید بہتری لائیں گے: اوباما

نگرانی کے پروگرام کا غلط استعمال نہیں کیا گیا: مزید بہتری لائیں گے: اوباما

نیویارک (رائٹرز) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی نگرانی ک ےپروگرام کا غلط استعمال نہیں کیا گیا۔ تاہم ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ سی این این کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں صدر نے کہا کہ امریکی نظام امریکی شہریوں کی جاسوسی نہیں کررہا تھا۔ تاہم قومی سکیورٹی ایجنسی کی عام کی گئی دستاویز کے مطابق ایجنسی نے 2008ءسے 2011ءتک غیر ارادی طور پر امریکی شہریوں کی 56 ہزار ای میلز جمع تھیں۔ جسے امریکی عدالت خلاف قانون قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں بڑی تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے اور بعض اوقات ٹیکنالوجی قانون کا ساتھ نہیں دے پاتی۔ سکیورٹی ایجنسی اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کررہی۔