عراق: خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق، 54 زخمی

عراق: خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق، 54 زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 54 افراد زخمی بھی ہوئے۔ خودکش حملہ ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ خودکش بمبار نے شمالی بغداد کے علاقے میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے بھری بیلٹ سے اڑا دیا۔