سیالکوٹ: تحریک طالبان افغانستان کا سرگرم رکن گرفتار کر لیا گیا

 سیالکوٹ (نامہ نگار) ضلعی پولیس نے تحریک طالبان افغانستان کے سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر فرحت محمود بھٹی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ کے گاﺅں دھاموکے میں چھاپہ مار کر ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے اس کا تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے ملزم عابد علی تھانہ صدر ڈسکہ کے گاﺅں دھاموکے کا رہائشی ہے اور چار سال قبل اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا اور یہ خطرناک اشتہاری مجرم افغانستان مےں شبرگان،کابل، پشاور اور کوٹ لکھپت جےل میں قید رہ چکا ہے۔ وہ اب تک افغانستان مےں روپوش تھا جس کو بڑی کوششوں کے بعد گرفتار کر لےا گےا ہے۔