بھارت کے لئے عراق میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں: نوری المالکی

بھارت کے لئے عراق میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں: نوری المالکی

نئی دہلی (اے ایف پی) عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے بھارت کو اپنے ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ نئی دہلی کو توانائی فراہم کرنے والے عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی کمپنیوں کے لئے عراق میں پورٹ، ہائی ویز، گھر، ریلوے، سکول، ہسپتال اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر اور تیل کی پیداوار کی سہولیات میں سرمایہ کرنے کا بڑا اچھا موقع موجود ہے۔ تین روزہ دورے پر موجود مالکی نے کہا کہ عراق 2003ءکے امریکی حملے میں ہونے والی تباہی کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 1975ءمیں اندرا گاندھی کے دورہ عراق کے بعد ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے سربراہوں میں سے کسی کا دوسرے ملک جانے کا پہلا موقع ہے۔